ایران کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی، جس کی وجہ سے پولنگ کی مدت میں کل رات دو بجے تک توسیع کردی گئی ، پولنگ کی مدت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی، جس کی وجہ سے پولنگ کی مدت میں کل رات  دو بجے تک توسیع کردی گئی ، پولنگ کی مدت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات، چھٹے شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات ، خبرگان کونسل اور پارلیمنٹ کے بعض علاقوں میں ضمنی انتخابات میں  ایرانی عوام کی بھر پور،  تاریخی ، بےمثال اور ولولہ انگیز شرکت ایران کی قوت اور سربلندی کا مظہر ہے۔

ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کی  تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام اور انھیں ایک بار پھر مایوس کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے مختلف صوبوں میں عوام کی انتخابات میں مجموعی مشارکت 60 فیصد سے اوپر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک سرکاری طور پر عوام کی مشارکت کے اعداد و شمار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئیسی کو دیگر صدارتی امیدواروں سے واضح اکثریت کے ساتھ آگے ہیں۔

News Code 1907006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =