غزہ پر اسرائيل کی بمباری کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری

اسرائیلی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے روز بھی غزہ پر بمباری کی جس میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم ابھی تک فضائی حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بمباری اسرائیل کی نئی حکومت کی کارروائی ہے تاہم ہم اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے بعد حماس کی جانب سے بھی بھاری ہتھیاروں سے اسرائیل پر فائرنگ کی گئی۔  دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ سے آتش گیر غبارے اسرائیلی کی جانب چھوڑے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے 12 روز تک غزہ پر مسلسل بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے ۔

News Code 1906994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =