جرمنی میں فائرنگ سے 2 افراد کو ہلاک

جرمنی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر اسپیل کامپ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا  جب کہ ہلاک افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش کے لیے اسپیشل پولیس کمانڈوز کی ٹیم تشکیل دی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور کی دماغی حالت درست نہیں ہے ۔

News Code 1906981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =