مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے ایک اہم امیدوار علی رضا زاکانی دوسرے اہم صدارتی امیدوار آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ علی رضا زاکانی نے کہا کہ میں آیت اللہ رئيسی کو اصلح سمجھتا ہوں اور میں ان کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی اصلح صدارتی امیدوار ہیں اور میں اپنے تمام حامیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں استعمال کرکے انھیں کامیاب بنائيں ۔ علی رضا زاکانی نے کہا کہ میں آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی کے ساتھ صدارتی مقابلے کو عقلی اور شرعی طور پر غلط اور اشتباہ سمجھتا ہوں ۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور امیدوار جناب مہر علیزادہ بھی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں اب میدان میں 5 امیدوار باقی رہ گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے ایک اہم امیدوار علی رضا زاکانی دوسرے اہم صدارتی امیدوار آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔
News Code 1906965
آپ کا تبصرہ