امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگی

امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگی۔ امریکہ اور روس  کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکہ کےصدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت، سائبر سکیورٹی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور یوکرائن کی صورتحال پر بات چیت کا امکان ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں ممالک کے صدور کی یہ پہلی ملاقات ہوگي۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں روس کے صدر پوتین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے امریکہ سے ثبوت پیش کرنے اور سائبر معاملات پر معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

News Code 1906958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =