مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نیویارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ کے فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔ کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک میں 70 اور کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ