فرانس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / 3 افراد ہلاک

فرانس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  فرانس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔  اطلاعات کے مطابق فرانس میں ایک انجن والے طیارے روبن ایچ آر 100 نے ایئر فیلڈ سے اُڑان بھری تھی تاہم کسی خرابی کے باعث ویمبریچیز کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں 4 افراد سوار تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدای کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز پر لگی آگ پر قابو پالیا اور ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ایک شخص کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1906946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =