پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بم دھماکے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک

پاکستان کے بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے مارگٹ مائنزکی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے مارگٹ کوئٹہ روڈ پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔ آئی ای ڈی کا نشانہ بننے کے بعد گاڑی میں سوار ایف سی کے چار اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق اہلکاروں میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انوراور سپاہی اویس خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

News Code 1906944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =