بھارت میں ہندو دہشت گردوں کا ایک بوڑھے مسلمان پر بہیمانہ تشدد

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ہندو دہشت گردوں نےایک بوڑھے مسلمان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی داڑھی کاٹ دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ہندو دہشت گردوں نےایک بوڑھے مسلمان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی داڑھی کاٹ دی۔

اطلاعات کے مطابق ضلع غازی آباد میں ہندو دہشت گردوں نے ایک بوڑھے مسلمان کو گزشتہ ہفتے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جارہے تھے۔

حملہ آوروں نے عبدالصمد نامی مسلمان کو ایک آٹو رکشہ سے گھسیٹ کر اتارا اور اغوا کرکے قریب ہی واقع جنگل میں بنی ہوئی جھونپڑی میں لے گئے جہاں انھوں نے مخصوص نعرے لگائے اور بزرگ مسلمان سے کہا کہ وہ بھی یہ نعرے لگائے۔

اس دوران انھوں نے عبدالصمد پر گھونسے برسائے اور ایک جھڑی سے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی داڑھی کاٹ ڈالی۔

پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایک مجرم پراویش گجر کو گرفتار کیا ہے جس پر گمان ہے کہ مرکزی کردار وہی ہے، جبکہ دیگر مجرموں کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1906942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =