فلسطینی تنظیموں کا میزائل یونٹوں کو آمادہ رہنے کا حکم/ نئی جنگ کا امکان

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطینی تنظیموں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صیہونیوں کی فلیگ ڈانس ریلی کا انعقاد اشتعال انگیز اور نئی جنگ کا باعث ہوگا، لہذا انھوں نے میزائل یونٹوں کو آمادہ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی تنظیموں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صیہونیوں کی فلیگ ڈانس ریلی کا انعقاد اشتعال انگیز اور نئی جنگ کا باعث ہوگا، لہذا انھوں نے میزائل یونٹوں کو آمادہ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔فلسطینی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے صہیونیوں کی فلیگ ڈانس ریلی کے موقع پر غاصب صہیونی حکومت کے خلاف تحریک انتفاضہ تیز کرنے کی اپیل کی ہے.

فلسطینی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں تمام فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج منگل کے روز قومی پرچم کے زیر سایہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے جمع ہوجائیں۔ فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس نے بھی تمام فلسطینیوں کو صہیونیوں کی فلیگ ڈانس ریلی کے موقع پر مسجد الاقصی میں اجتماع کی دعوت دی ہے۔ مقبوضہ علاقوں کی متعدد فلسطینی تنظیموں نے بھی اپنے اپنے الگ الگ بیانات میں آج بروو  منگل صہیونیوں کے خلاف تحریک انتفاضہ میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ادھر اسرائیل جاسوس طیاروں کی غزہ پر پروازوں میں اضافہ ہوگيا ہے جبکہ فلسطینی مجاہدین نے بھی اسرائيل کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی آمادگی کو بڑھا دیا ہے۔ فلسطینیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلیگ ڈانس ریلی کا اہتمام کیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ  غاصب صہیونی حکومت نے آج  منگل کے روز صہیونیوں کو فلیگ ڈانس  سے موسوم اشتعال انگیز مظاہرے کی اجازت دے دی ہے جسے حماس کے انتباہ کے باعث اب تک کئی بار ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔

News Code 1906941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =