پاکستان میں چھ ایرانی اسکولوں کو سیل کردیا گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں چھ ایرانی اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں چھ ایرانی اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ذوہیب الحق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسکول غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے تھے، جنہیں سیل کردیا گیا ہے۔ اسکولوں میں ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا۔ محمد ذوہیب الحق کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ غیر ملکی ہیں۔ بند کئے گئے اسکول کئی سال سے اجازت کے بغیر چل رہے تھے۔ اسکولوں پر 1992 کا این او سی آویزاں تھا تاہم یہ اسکولز صوبائی محکمہ داخلہ اور محکمہ تعلیم سے رجسٹریشن کروانے میں ناکام رہے۔کوئٹہ میں اجازت کے بغیر چلنے والے اسکولوں کی تعداد 10 ہے جن میں سے 6 کو سیل کیا گیا جب کہ دیگر 4 سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1906929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =