سید عباس عراقچي ویانا پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور اعلی مذاکراتکار گروپ 1+4 کے ساتھ مذاکرات کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور اعلی مذاکراتکار سید عباس عراقچی گروپ 1+4 کے ساتھ مذاکرات کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ گروپ 1+4 کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے چھٹے دور میں شرکت کریں گے۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ کی مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپسی اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

News Code 1906908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha