فلسطینی مجاہد کا فلسطینیوں کی حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور سید حسن نصر اللہ کا شکریہ

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک مجاہد نے فلسطینیوں کی بھر پور اور بے لوث حمایت کرنے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کےایک مجاہد نے فلسطینیوں کی  بھر پور اور بے لوث حمایت کرنے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک مجاہد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی طرف سے فلسطین کی حمایت پر ان کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی فلسطین کے سلسلے میں کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فلسطینی مجاہد نے کہا کہ " قاسم " میزائل شہید قاسم سلیمانی کے نام سےمزین ہے ۔ فلسطینی مجاہد نے ایرانی عوام اور حکومت کی حمایت اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔

News Code 1906904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =