اسرائيلی فوج کی فائرنگ سے مغربی پٹی میں 110 فلسطینی زخمی

مغربی پٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 110 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النشرہ نے فلسطینی ہلال احمر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی پٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 110 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے جنوب میں واقع بیتا علاقہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ ان جھڑپوں کے دوران 110 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر جمعہ کے دن اسرائيلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی جوان شہید ہوگیا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق محمد سعید حمایل کو اسرائيلی فوج نے جمعہ کے دن فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

News Code 1906901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =