روس ، ایران کو جدید ترین سیٹیلائٹ سسٹم فراہم کرےگا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ روس نے عسکری اہداف کے لئے ایران کو پیشرفتہ سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ  روس نے عسکری اہداف کے لئے ایران کو پیشرفتہ سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو جدیدترین سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاری کررہا ہے جس کی مدد سے ایران اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص عراق میں قائم امریکی ملٹری بیس، خلیجی آئل فیلڈز اور اسرائیلی ملٹری بیس پر گہری نظر رکھ سکے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو جدیدترین سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاری کررہا ہے جس کی مدد سے ایران اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص عراق میں قائم امریکی ملٹری بیس، خلیجی آئل فیلڈز اور اسرائیلی ملٹری بیس پر گہری نظر رکھ سکے گا۔

مشرق وسطیٰ کے حالات پر نظر رکھنے والے سابق اور موجودہ امریکی حکام کے مطابق روسی ساختہ سیٹیلائٹ کانو پوس وی  میں انتہائی جدید ہائی ریزولوشن کیمرے لگے ہوئے ہیں جس کے استعمال سے ایران کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا جبکہ ممکنہ طور پر اس کی منتقلی ایک مہینے کے اندر ممکن ہے۔

News Code 1906894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =