پاکستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک فوجی جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ  بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ہلمرگ کے علاقے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس  کی اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک سپاہی فدا الرحمان  جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق مستوج چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

News Code 1906890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =