پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدارمیں وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے بدوک پہاڑی پکنک پوائنٹ کے قریب مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں متعد افرا د زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔  لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خضداد منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1906888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =