میانمار میں فوجی طیارہ کے حادثے میں 12 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع نے میانمار کے فوجی ٹی وی چينل  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ دارالحکومت نیپی دیا سے پین او ایلون کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ منزل سے 300 میٹر کے فاصلےپر گرکر تباہ ہوگیا۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے حاد ثے میں 6 فوجی اہل کار اور ایک بودھ راہنما سمیت 12 افراد  ہلاک  ہوگئے، جوایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جار ہے تھے۔ تاہم پائلٹ اور دو مسافروں کو زخمی حالت میں فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1906885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =