پاکستان کے وزیر اعظم کو دورہ برطانیہ کی دعوت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کو ان کے برطانوی ہم منصب بورس جونسن نے دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے، برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کو ٹیلیفون کال کرکے دعوت دی ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو 8 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی ہے لیکن برطانیہ کے دورے کا ابھی وقت مقرر نہیں کیا گيا ہے۔

News Code 1906883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =