بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں  6148 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6,148 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں ریکارڈ 6148 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6,148 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، یہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں، اس سے قبل امریکہ میں 12 فروری کو کورونا فائرس کی وجہ سے 5,444 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں عدالتی حکم پر ریاست بہار کی جانب سے فراہم کیے گئے درست اعدادوشمار کے بعد سامنے آئیں، بہار کی انتظامیہ کو عدالت نے کورونا اموات سے متعلق درست ڈیٹا دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے ان اموات کو بھی شامل کیا جو گھروں یا نجی اسپتالوں میں ہوئی تھیں، درست اعدادوشمار منظرعام پر آنے کے بعد بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 3لاکھ 59 ہزار 676 تک پہنچ گئی ہے۔

News Code 1906882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =