اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،  تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد شہید ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلیجنس سے ہے۔

News Code 1906881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =