ممبئی میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور تقریباً 15 کے قریب افراد کو عمارت کے ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ آس پاس کی عمارتیں مخدوش حالت میں ہونے کے باعث خالی کرالی گئی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ حادثہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

News Code 1906878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =