ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

وسطی امریکہ کا ملک ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی امریکہ کا ملک ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایل سلواڈور کی حکمران جماعت نے چند دن قبل ہی ملک میں کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینے کی تجویز پیش کی تھی، آج ہونے والے اجلاس میں کانگریس نے صدرناوب بوکل   کی تجویز کی توثیق کردی۔ کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینے کے لیے ہونے والی ووٹنگ  میں 84 میں سے 62 ووٹ ملک میں کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینے کے حق میں ڈالے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سابق امریکی صدر نے بٹ کوائن کو دھوکہ قرار دیا تھا۔

قانون سازی کے بعد 90 دنوں میں امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ بٹ کوائن کو بھی ایل سلوا ڈور کی قانونی کرنسی قرار دے دیا جائے گا۔ اس نئے قانون کے تحت ہر کاروبار کے لیے چیزوں اور خدمات کے لین دین کے لیے بٹ کوائن قبول کرنا لازمی ہوگا۔ایل سلوا ڈور کے صدر نے اس فیصلےکو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بیرون  ملک موجود شہریوں کو رقوم گھروں میں بھیجنے میں زیادہ سہولت ہوجائے گی۔

News Code 1906872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =