امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا

امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا، چین مخالف بل 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا، چین مخالف بل 32 کے مقابلے میں 68  ووٹوں سے منظور کیا گیا۔  امریکہ نے ایک سو نوے ارب ڈالر کی مدد سے ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی پیداوار اور تحقیق بڑھانے کے لیے پچاس ارب ڈالر اضافی خرچ کیے جائیں گے۔

بل منظوری کے لیے اب ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

News Code 1906862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =