اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب 13 جون کو ہوگا

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے اتوار کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے اتوار کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ممکنہ طور پر 13 جون کو ختم ہوجائے گا۔ اس روز پارلیمنٹ میں نئی حکو مت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

نیتن یاہو کے اتحادی اور اسپیکر پارلیمنٹ یاروف لیون نے اعلان کیا کہ اتوار کے روز ہونے والے خصوصی اجلاس میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی اس لیے تمام ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

اگر دائیں اور بائیں بازو کی جماعتیں اور عرب جماعت کا اتحاد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسی دن نئی حکومت حلف اٹھالے گی اور نفتالی بینیٹ وزیراعظم بن جائیں گے اور نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم ہوجائےگا۔

News Code 1906856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =