مالدیپ کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی صدر منتخب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخابات میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد جنرل اسمبلی کے 76 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخابات میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد جنرل اسمبلی کے 76 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخاب میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زلمی رسول کو شکست دیکر 76 ویں صدر بن گئے۔

مالدیپ کے 59 سالہ وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو 193 کے ایوان میں 143 ووٹ ملے جب کہ افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زلمی رسول صرف 48 ووٹ ہی لے سکے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت ترکی کے سفارت کار وولکن بوزکر کر رہے تھے جن کے عہدے کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ وولکن بوزکر نے نئے صدر کو خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عبداللہ شاہد اپنی تمام تر توانائیاں اقوام عالم کے درمیان انصاف، اتحاد اور امن کے لیے صرف کریں گے۔

News Code 1906854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =