ایرانی عوام کی انتخابات میں بھر پور شرکت ایران کے تمام حامیوں کے لئے مفید ثابت ہوگي

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے صدارتی انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی انتخابات میں بھر پور شرکت ایران کے تمام حامیوں کے لئے مفید ثابت ہوگي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں صدارتی انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی انتخابات میں بھر پور شرکت ایران کے تمام حامیوں کے لئے مفید ثابت ہوگي۔

انھوں نے کہا کہ انتخاب عوام کا حق ہے اور انتخابات میں شرکت ہر ایرانی کی قومی اور شرعی ذمہ داری ہے۔ اسلامی جمہوری نظام عوام کا اور عوام کے لئے ہے۔صدارتی انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت ملکی ترقی اور پیشرفت کے لئے اہم اور ایران کے حامیوں کے لئے مفید ثابت ہوگی ۔

News Code 1906849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =