اسپیکر قالیباف نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

قالیباف نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم کل پارلیمنٹ میں پارلیمنٹ کے شہداء کی یاد کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کریں گے۔

ایرانی اسپیکر نے مرحوم علی اکبر محتشمی پور کے انتقال پر بھی ان کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محتشمی پور تہران سے تیسری اور چھٹی پارلیمنٹ کے انتخابات میں دو بار پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔ مرحوم مجاہد اور انقلاب اسلامی کے جانباز تھے ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

News Code 1906845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =