فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کا صہیونیوں کو سخت انتباہ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے اہداف کو نابود کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگي۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام  کے اندراسرائیل کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت اور توانائی  موجود ہے  اور کسی کو فلسطینی عوام کے اہداف کو نابود کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگي۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ ہم بیت المقدس میں اسرائیل کی تمام حرکتوں اور شرارتوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فلسطین کی تمام مزاحمتی تنظیمیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہماری جد وجہد فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول تک جاری رہےگی۔

News Code 1906843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =