مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے شہر سبھا میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق لیبیا کے جنوبی شہر سبھا کی چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسزنے تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔
گاڑی کے چیک پوسٹ سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکہ ہوا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ