سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں سے 14 افراد ہلاک

سری لنکا میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں  اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق سری لنکا کے 5 اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سری لنکا کے نیشنل ڈیزازٹر منیجمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جب کہ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں نے 66 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا  ہےتاہم 5 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا اور 5 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1906839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =