رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام محتشمی پور کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے سابق وزیر داخلہ اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید اکبر علی محتشمی پور کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے سابق وزیر داخلہ اور فلسطین فاؤنڈیشن  کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید اکبر علی محتشمی پور کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حجۃ الاسلام محتشمی پور کی انقلاب اسلامی کے سلسلے میں خدمات اور جد وجہد  کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: حجۃ الاسلام محتشمی پور انقلاب اسلامی کے سلسلے میں فعالیت اور جد وجہد کے نتیجے میں آخر کار دہشت گردوں کے ہاتھوں زخمی اور جانبازی کے درجہ پر فائز ہوگئے۔ اللہ تعالی ان کی دینی اور اسلامی خدمات کو ان کے لئے اخروی ذخيرہ قراردے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

News Code 1906832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =