بھارت میں سنگدل ماں نے تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا

بھارت کی ریاست حیدرآباد میں سنگدل ماں نے تین سالہ بیٹی کو بلیڈ سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست حیدرآباد میں سنگدل ماں نے تین سالہ بیٹی کو بلیڈ سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ خاتون نے بڑے بیٹے کی سالگرہ کے دن شوہر سے جھگڑنے کے بعد تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ رمیش اور منجولا کے چار بچے ہیں، سب سے بڑے بیٹے شیوا کی سالگرہ تھی اور سب نے مل کر سالگرہ خوشی سے منائی اسی دوران رمیش اور منجولا کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، خاتون نے طیش میں آکر اپنی ہی تین سالہ بیٹی شیوانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رمیش بیٹی کو علاج کے لیے حیدرآباد کے سرکاری اسپتال لے کر گئے جہاں بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں تعلیم یافتہ ماں نے مرنے کے بعد پھر زندہ ہونے کی امید میں اپنی 2 جوانوں بیٹیوں کو قتل کردیا تھا۔

News Code 1906828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =