پاکستان میں گاڑی دریا میں گرنے سے 7 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے 7 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے 7 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے مطابق لساں نواب روڈ گوجرہ پل کے قریب کیری ڈبہ دریائے سرن میں جاگرا جس کے نتیجے میں  خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

News Code 1906820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =