افغان صوبے بدغیس میں بم دھماکے میں11 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔۔

اطلاعات کے مطابق صوبے بدغیس میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

گورنر بدغیس کے مطابق ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اس نے کہا کہ حملہ طالبان کی کارروائی ہے ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک بھر میں بم دھماکوں اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

News Code 1906818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =