چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 6 افراد ہلاک

چین کے ایک بازار میں چاقو بردار شخص نے راہگیروں پر پہ در پہ وار کرکے 6 افراد کو ہلاک اور 14 کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے ایک بازار میں چاقو بردار شخص نے راہگیروں پر پہ در پہ وار کرکے 6 افراد کو ہلاک اور 14 کو زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کئے۔

News Code 1906816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =