یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون حملہ

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ پر ایک اور ڈرون حملہ کا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ پر ایک اور ڈرون حملہ کا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے خمیس مشیط میں واقع سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ پر قاصف 2 نامی ڈرون کے ذریعہ  ایک اہم ہدف کونشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا ۔ انھوں نے کہا کہ مختلف محاذوں کو سعودی عرب کی جارح فوج کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1906815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =