میانمار میں فوجیوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک

میانمار کے ایک گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں اور کسانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کے ایک گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں اور دیہاتیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق  ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کسانوں کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق میانمار کے ڈیلٹا ریجن کے ایک گاؤں میں اسلحے کی تلاش کے لیے فوج نے آپریشن کیا جس کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ سرچ آپریشن کے دوران دیہاتیوں نے بھی فوج پر فصل کاٹنے والے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

فوجی قیادت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تاہم معزول حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آزاد ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ گاؤں کے اسپتال میں 15 سے زائد لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے بہانے کسانوں کی نسل کشی کی گئی۔ واضح رہے کہ میانمار میں رواں سال فروری کو فوج نے حکمراں آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ملکی اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

News Code 1906814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =