دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہلاک ہو گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 33 لاکھ 28 ہزار 934 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 27 ہزار 657 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار 876 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 95 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 60 لاکھ 75 ہزار 401 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1906800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =