ڈونلڈٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے بند

فیس بک نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فیس بک نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے بند کردیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق  فیس بک کمپنی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل کردیا ہے۔

فیس بک کمپنی کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کے رولز کی شدید خلاف ورزی کی، کمپنی نے ہر پہلو کا جائزہ لے کر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ فیس بک نے خلاف ورزی سے متعلق نئی پالیسی نافذ کردی ہے، رولز کی خلاف ورزی کرنے والی عوامی شخصیات بشمول سیاستدانوں پر جرمانے کیے جائیں گے۔

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں اکاؤنٹس کمپنی کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیے۔

News Code 1906794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =