پاکستان کے وزیر اعظم کی بھارت کو مذاکرات کے لئے مشروط پیشکش

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کے لئے مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اگرجموں و کشمیرکی حیثیت بحال کرنے کا روڈ میپ دے تو بات کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کے لئے مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اگرجموں و کشمیرکی حیثیت بحال کرنے کا روڈ میپ دے تو بات کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکا درجہ ختم کرکے ریڈلائن کراس کی تاہم مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بحال کرنے کا روڈمیپ دینے پر بھارت سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کوغیرقانونی اورعالمی قوانین کے خلاف اقدامات واپس لینا ہوں گے،جنوبی ایشیا میں غربت اور افلاس ختم کرنے کا بہترین راستہ باہمی تجارت ہے۔

News Code 1906793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =