عالمی سطح پر حضرت امام خمینی(رہ)  کی 32 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ہندوستان ، پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی 32 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان ، پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک  میں بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی 32 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی عوام نے مسلمانوں کو بیدار کرنے کے سلسلے میں حضرت امام خمینی (رہ) کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر بھارت کے شہر لکھنؤ سمیت کئي شہرون میں آن لائن پروگرام منعقد کئے گئے جن میں مختلف دانشوروں نے سامراجی طاقتوں کے خلاف حضرت امام خمینی (رہ) کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) دنیا کو اسلامیت اور جمہوریت کی ایک نئی فکر اور نیا نظریہ عطا کیا اور انھوں نے ثابت کردیا کہ عالمی مشکلات کا اصلی حل اسلام اور عوام کے ہاتھ میں ہے۔ کشمیر ، عراق، شام ، لبنان ، فلسطین ، ترکی اور یورپی ممالک میں بھی حضرت امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر اجتماعات اور سمینار منعقد ہوئے اور حاضرین نے حضرت امام خمینی (رہ) کی خدمات پر انھیں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا۔

News Code 1906790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =