پاکستان میں دو گروپوں کے درمان مسلح تصادم میں 6 افراد ہلاک

پاکستان میں پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے ڈھیری بانڈہ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں 6 افراد ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے ڈھیری بانڈہ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں 6 افراد ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ چچا اور بھتیجے کے مابین اراضی پر تنازعہ چل رہا تھا، اور خاندان کے معتبر افراد نے معاملے کو سلجھانے کے لئے جرگہ بلارکھا تھا، اور اسی دوران دونوں فریقین میں چپقلش ہوگئی، اور بات ہاتھا پائی سے فائرنگ تک جاپہنچی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے فریقین کے قریبی رشتہ دار ہی موجود تھے، اور فائرنگ کے نیتجے میں اسی خاندان کے 6 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

News Code 1906789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =