افغان سکیورٹی فورسز نے 21 طالبان کو ہلاک کردیا

افغانستان کے صوبہ ہرات کے ضلع فارسی میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 طالبان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات کے ضلع فارسی میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 طالبان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، پہلا بم دھماکہ چہار قلا میں مسافر کار کے قریب ہوا جس میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ 4 گھنٹے بعد دوسرا دھماکہ ہوا جس میں کار استعمال کی گئی اور مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

News Code 1906788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =