امریکہ نے چین کی 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک فرمان میں چین کی 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک فرمان میں چین کی 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے فرمان میں چین کی 28 کمپنیوں کا نام بھی ان کمپنیوں کی لسٹ میں شامل کردیا ہے جنھیں امریکہ میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد موضوعات پر اختلافات ہیں جن میں انسانی حقوق ، تجارت اور تائیوان کے موضوعات شامل ہیں۔

News Code 1906784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =