پاکستان کے دارالحکومت میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی جے پی روڈ سی ٹی ٹی آئی کالج کے قریب پیش آیا جس میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بشیر شاہ اور اشتیاق شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے کر آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

News Code 1906782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =