مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسرائيل کے وزیر اعظم نیتن یاہو بھی سابق امریکی صدر ٹرمپ، سابق امریکی وزیر خارجہ پمپئو اورسابق مشیر جان بولٹن کی طرح تاریخ کے کوڑے دان میں پہنچ گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسی طرح سرافراز اور سربلند ہے اور اپنے اصلی اہداف کی سمت رواں دواں ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کی مخالفت کرنے والوں ہمیشہ ذلت اور رسوائی کا سامنا رہا ہے اور انقلاب اسلامی کے مخالفین کا حشر ایسا ہی ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ