پاکستان میں امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، اور دونوں ممالک کے مابین فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ بھی نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، اور دونوں ممالک کے مابین فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ بھی نہیں ہوا۔  زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، اور نہ ہی پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ ہوا  ہے، دونوں ممالک کے مابین ماضی کے ائیر اور گراؤنڈ لائن آف کمیونیکیشن کے معاہدے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان کے لئے فوجی اڈے دینے کے حوالے سے واضح بیان دے چکے ہیں، امریکہ کا پاکستان میں کوئی ائیربیس یا اڈہ نہیں اور نہ ہی اس طرح کا کوئی پلان ہے، امریکہ کے ساتھ 2001 کے تعاون کے فریم ورک کے تحت کام کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں افعانستان کے امن میں بہتری آئے، افغانستان سے عالمی فورسز کے بعد سکیورٹی خلا پیدا نہ ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان کا واحد حل سیاسی ہے اور کبھی بھی کوئی فوجی حل نہیں تھا۔

News Code 1906776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =