بھارت میں میں سلنڈر دھماکے کے باعث 8 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں سلنڈر دھماکے کے باعث 2 گھروں کی چھت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں سلنڈر دھماکے کے باعث 2 گھروں کی چھت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 گھر منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کے فوری بعد ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 7 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جب کہ 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں اور زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سلنڈر پھٹنے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1906775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =