صوبہ ہرات میں علماء کونسل کے نائب سربراہ کو قتل کردیا گیا

افغانستان کے صوبہ ہرات کی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ ہرات میں علماء کونسل کے نائب سربراہ کو قتل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اطلس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات کی پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے کہا ہے کہ صوبہ ہرات میں علماء کونسل کے نائب سربراہ مولوی غلام محمد کبابیانی کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ ہرات میں علماء کونسل کے نائب سربراہ کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع انجیل میں کبابیان کے علاقہ میں مولوی غلام محمد کبابیان کو اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ مسجد سے واپس آرہے تھے۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ابھی تک کسی شخص یا دہشت گرد گروپ نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

News Code 1906774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =